مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے ایک سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کی حمایت میں عوام نے ٹرمپ سے 9 فیصد زائد ووٹ دیئے۔
سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 44اعشاریہ5 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 35اعشاریہ 5 فیصد عوام کی حمایت کے ووٹ ملے۔ 12 جون کو کئے گئے اسی سروے میں 46اعشاریہ6 فیصد ووٹ ہیلری اور ٹرمپ نے 32اعشاریہ 3 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔
امریکہ میں ہونے والے ایک سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
News ID 1864920
آپ کا تبصرہ